سعودی عرب کا کرونا کے خلاف نجی شعبے کے لیے50 ارب ریال کی امداد کا اعلان

ریاض(این این آئی)سعودی عرب مانیٹری ایجنسی نے ایک ایسے پروگرام کی تیاری کا اعلان کیا جس کی قیمت تقریبا 50 ارب ریال ہے۔ اس کا مقصد نجی شعبے کی کرونا وائرس سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا اور نجی سیکٹر میں معاشی نمو کی کوششوں کو فروغ دینے میں انہیں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔اس امدادی پیکج سے نجی شعبے کو کرونا کی وبا کے نتیجے میں پیش آنے والے مالی اور معاشی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے مالی اعانت فراہم کرناہے۔یہ پروگرام تین بنیادی عناصر پر مشتمل ہے جس کا مقصد ایس ایم ای سیکٹر پر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مدد کرنا۔ خاص طور پر اس اتار چڑھاؤ میں کیش بہاؤ کے بوجھ کو کم کرنا اور اس شعبے کے لیے ورکنگ کیپیٹل کی حمایت کرنا۔ آنے والے عرصے کے دوران اس میں اضافے کے قابل بنانا اور معاشی نمو کے تسلسل کے ساتھ نجی شعبے میں روزگار برقرار رکھنے میں معاونت کرنا ہے۔اس کے علاوہ مالیاتی شعبے (بینکوں اور فنانسنگ کمپنیوں) کے واجبات کی ادائیگی میں اس کی تاریخ تک ایس ایم ای سیکٹر پر چھ ماہ کی مدت کے لیے تاخیر اور بینکوں اور فنانسنگ کمپنیوں کو خساریسے بچانے کے لیے 30 ارب ریال کی رقم جمع کروانا۔جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے 13.2 ارب ریال کی رعایتی مالی اعانت فراہم کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ بینکوں اور فنانسنگ کمپنیوں سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کو قرضے دینے سے جس کا مقصد موجودہ شعبے میں کاروباری استحکام اور اس شعبے کی نمو کو فروغ دینا ہے۔ معاشی ترقی میں مدد فراہم کرنا اور ان اداروں? میں روزگار کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔اسی طرح امدادی پروگرام کے تحت بنکوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری قرضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے انہیں چھ ارب ریال کی اضافی رقم فراہم کرنا۔تمام اسٹورز اور نجی شعبے کے اداروں کے یئے 3 ماہ کی مدت کے ادائیگی کی فیس میں معاونت کرنا ہے۔ اس مد میں 80 کروڑ ریال کی نجی شعبے کو مدد فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں