لاہور،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے 37 آئی فون برآمد
لاہور(صباح نیوز)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنیوالے مسافر سے 37 آئی فون برآمد کر لئے گئے ۔لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم حکام نے کارروائی کے دوران انٹرنیشنل فلائٹ سے آنے والے مسافر سے کروڑ روپے مالیت کے موبائل برآمد لئے، آنے والے مسافر کے پاس 37 آئی فون تھے۔کسٹم حکام کے مطابق شک پر کسٹم اہلکاروں نے مسافر کے بیگ سے غیر قانونی طور پر لائے گئے موبائل فون برآمد کئے ہیں، مسافر نے یہ فون بیگ میں چھپا کررکھے تھے ۔
Load/Hide Comments


