بھارت نے 101 فوجی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی

واشنگٹن ڈی سی :بھارت نے اتوار کے روز فوجی ساز و سامان کے 101 آئٹمز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی دسمبر سے عائد ہو گی اور 2025 کے دسمبر تک جاری رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی مقامی مصنوعات کو سہارا دینے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

ہتھیاروں سے متعلق جن چیزوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں آرٹلری گنز، اسالٹ رائفلز کا بارود، نقل و حرکت کے لیے استعمال ہونے والے جنگی طیارے اور ہلکے وزن کے جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے مطابق ‘‘یہ پابندی خود انحصاری کی جانب بڑھنے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔بھارت اپنی ضرورت کا فوجی ساز و سامان اور گولہ بارود خود تیار کرنے کے علاوہ دنیا بھر سے ہتھیار درآمد کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں