جمعیت کا پی بی45کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال

کو ئٹہ/اندرون بلو چستان ( آئی این پی)جمعیت علما ء اسلام بلو چستان نے صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45کو ئٹہ VIIIکے ضمنی انتخابات کے نتا ئج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف بلو چستان میں قومی شاہرا ہوں کو احتجاجا بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور شاہراہوں پر کئی کئی کلو میٹر تک چھوٹی بڑی اور ما ل بردار گاڑیوں اور مسافر کو چز کی لا ئنیں لگ گئی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روزصو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45کو ئٹہ VIIIکے ضمنی انتخابات کے نتا ئج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف جمعیت علما ء اسلام بلو چستان کی کا ل پر کوئٹہ میں کو ئٹہ چمن بین القوامی شاہرا ہ کو بلیلی ،پشین میں یا رو پل ،قلعہ عبداللہ میں سید حمید کراس ،ضلع چمن میں گڑنگ ، مستونگ میں نواب ہوٹل،اوتھل ،لو را لا ئی میں شنواری ہوٹل کے مقام پر ڈی جی خان روڈ،حب، لسبیلہ،خضدار، آواران ،سوراب، قلات،قلعہ سیف اللہ، زیارت میںپیچی ڈیم روڈ،ایری لاڑہ ریلوئے پھاٹک پر اوستا محمد ٹو ڈیرہ اللہ یار مین روڈ و دیگرمقامات پر قومی شاہرا ہوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے اور ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطا ریں لگ گئیں اور مسافروں ،ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جمعیت علما ء اسلام بلو چستان کے صو با ئی امیر مو لانا عبدالواسع، مولانا سرور خان، مولوی غلام الدین کبزئی، حافظ سید امیر، مولوی عبد القدیر،صاحبزادہ مولوی کمالدین ، مولانا محمد امین زاہد، مو لا نا شاہ محمد صدیقی ،مو لا نا خدائے دوست ،مو لا نا عبدالرحمٰن رفیق ،حا جی غوث اللہ اچکزئی ، مفتی قاسم صوفی خاوند بخش چنہ ،میر نعیم خان عمرانی امیر مولوی مہر اللہ جتک و دیگر کا کہنا تھا کہ صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45کو ئٹہ III Vکے 15پو لنگ اسٹیشنز پرضمنی انتخابات میں ان کی جماعت کے نامزد امیدوار میر عثمان پرکا نی نے بھا ری اکثریت سے کا میابی حاصل کی اس سلسلے میں ان کے پا س پولنگ اسٹیشنز کے نتا ئج فارم 45کی صورت میں مو جو د ہیں مگر الیکشن کمیشن نے بر سر اقتدار پا رٹی کے امیدوار کو فارم 47میں کا میاب قرار دیا جسے ہم جمہوریت پر قدغن اورعوام کی رائے پر ڈاکہ زنی سے تعبیر کر تے پہلے ڈپٹی کمشنر آفس کے با ہر دھر نا دیا اور دوسرے دن کو ئٹہ میں شٹرڈائون ہڑتال کیاور آج صو بے بھر میں قومی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے مختلف مقامات پر شاہراہوں کو بلا ک کر نے والے کا رکنوں سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ 9فروری 2024ء کے بعد 5جنوری 2025ء کو بھی وہی عمل دہرا یا گیا اورجمعیت علما ء اسلام کا مینڈیٹ چو ری کیا گیا جسے ہم جمہوریت کے نام پر جمہوریت کا قتل سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ آراو آفس میں جمعیت علما ء اسلام کے قائدین اور ایجنٹس کا داخلہ روکنا اس با ت کی غماز ہے کہ دھاندلی کا منظم منصوبہ پہلے سے ہی بنا یا گیا تھا بندوق کے نوک پر حکومتی امیدوار کو کامیاب کرایا گیا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام نے شٹر ڈائون ہڑتال کی کا ل دی تو حکومت نے بو کھلا ہٹ کا مظاہرہ کر تے ہو ئے کو ئٹہ میں مو با ئل سروس بند کر دی انہوں نے کہا کہ 15 پولنگ سٹیشنوں کا فارم 45ہما رے پا س موجود ہیں جس کے تحت علی مدد جتک نے 680 ووٹ، عثمان پرکانی نے 6 ہزار سے زائد ووٹ لئے ہیں۔ دریں اثنا ء ترجمان جے یو آئی بلوچستان دلاور خان کاکڑ کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علما ء اسلام کے ضلعی قائدین اور کارکنوں ،عوام الناس، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو گوادر سے لیکر ژوب،چمن سے لیکر موسیٰ خیل اور نصیر آباد تک صوبے بھر کے اضلاع میں قومی شاہراہوں پر کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر شکریہ ادا کرتے ہیں،انہوں نے امیر جے یو آئی صوبہ بلوچستان سینیٹرمولانا عبدالواسع کی ہدایات پر تمام اضلاع کے ذمہ داران کو اطلاع دی ہے کہ 2 بجے سے تمام شاہرائیں کھول دی جائے جس کے بعد قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں