الیکشن کمیشن نے پی بی 45 پر علی مدد جتک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کوئٹہ ( این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی45 کوئٹہ سے کامیاب ہوئے ، حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر 5 جنوری کو ری پولنگ ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments