قلعہ سیف اللہ، مسلح افراد نےکی فا ئرنگ سے نو جوان قتل، ساتھی اغوا

قلعہ سیف اللہ (آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی میںمسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق جبکہ ساتھی کو اغوا کرلیا گیاہے، لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلو چستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علا قے گوال اسماعیل زئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے معسود خان ساکن گوال سمالزئی نامی نو جوان کو قتل کر دیا جبکہ اس کے ساتھی جمعہ رحیم کو اپنے ساتھ لے گئے، جان بحق نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر کے ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی با زیا بی کے لئے کوششیں جا ری ہیں ۔
Load/Hide Comments