گوادر، گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ مائی گیروں کا سراغ مل گیا
گوادر(انتخاب نیوز )دو دونوں سے لاپتہ مائگیروں کا سراغ لگ گیا ،گزشتہ دو دونوں سے مقامی ماہیگیر پدی زر سے شکار کیلئےنکلے تھے جو سمندر میں لاپتہ ہوگئے ۔سربندن سے تعلق رکھنے والے لاپتہ مائگیروں کو 16 کلو میٹر کے فاصلے پر ایران کے مقام پسابندن میں ایک بڑی کشتی نے ریسکیو کر لیا اور انکا اپنے پیاروں سے رابطہ بھی ہوگیا ، گزشتہ دو دنوں سے گوادر کے مقامی مائیگیر بیٹے و عملہ سمیت سمندر میں لاپتہ ہو گئے تھے ۔ اہل علاقہ و خاندان والوں نے گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے کی بھر پور کوشش کی تھی۔
Load/Hide Comments