بساک کی جانب سے بولان میں دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد
مچھ (آن لائن) بلوچ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مچھ بولان میں دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں قدیم تاریخی کتب کے ساتھ بلوچ کلچر اور بلوچ اقوام کی تاریخی اہمیت کے بارے میں کتابیں رکھی گئیں مین بازار مچھ میں کتب اسٹال پر مچھ کے معروف شاعر و ادیب محسن فگار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں کتب بینی ناپید ہو چکی ہے ایسے میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علموں کی کاوشیں قابل تعریف وقابل تقلید ہے۔انھوں نے کہا کہ عام طور پر حصول تعلیم کو ملازمت کے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن تعلیم حاصل کرنے کا مقصد فقط نوکری نہیں ہے اس کے علاوہ تعلیم کے بہت فوائد ہے۔جو علوم کو سمجھنے کی آ گاہی حاصل کرنا ہے۔محسن فگار کے مطابق کتب بینی سے ناصرف آ گاہی ملتی ہے ۔بلکہ انسانی دماغ میں الفاظ کا ذخیرہ بھی ہوتا ہے۔جس سے اظہار کلام میں شائستگی اور آداب گفتگو کا سلیقہ پیدا ہوتا ہے ۔جو تحریر و تقریر میں مہارت مہیا کرتا ہے۔اس موقع پر کتب میلا کے اسٹال پر کتب بینی کے شوقین افراد کا ہجوم دیکھنے میں آیا۔ جنھوں نے قدیم تہذیبوں بلخصوص بلوچستان کے قدیم سیاسی پس منظر اور ادوار بارے کتب کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی انھوں نے کہا کہ مچھ کی واحد لائیبریری برسوں سے غیر فعال ہے۔جسکی وجہ سے کتب بینی قصہ پارینہ بن چکی ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کا یہ کتب میلا ایک علم دوست اور احسن قدم ہے۔