ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف شاہراہ قراقرم پر 7 روز سے جاری دھرنا ختم

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف 7 روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دھرنا ختم ہونے کے بعد پاکستان کو چین سے ملانے والی شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے کھول گئی۔احتجاجی دھرنے کے منتظمین نے دعویٰ کیا کہ وفاق نے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ان کے مطابق حکومت نے ہنزہ کو تھرمل بجلی کی فراہمی اور پن بجلی گھروں پر کام تیز کرنے کی یقین دہائی بھی کروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں