حکومت بلوچستان نے زہری واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطا بقحکومت بلوچستان نے زہری واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ترجمان محکمہ داخلہ کے مطا بق واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جانچ کے لیے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی اورذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی عوام کے تحفظ اور ریاستی رٹ کی بحالی اولین ترجیح ہےمقامی انتظامیہ کی جانب سے زہری واقعہ پر فوری ردعمل نہ دینے پر محکمہ داخلہ کا نوٹس ، قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہے ہیںتمام اضلاع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیںتحقیقات مکمل ہونے تک روزانہ پیش رفت کا متواتر جائزہ لیا جائے گاکسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پورےصوبے میں ریاست کی رٹ قائم ہے ، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، کمی کوتاہیوں کا تدارک کرکے سول انتظامیہ مشینری کو متحرک کیا جائے گا۔