حکومت کیعلم دشمن پالیسیاں اور طلباءیونینز پر پابندی کا فیصلہ تشویشناک ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری بیان میں کہا ہے کہ نوجوانوں پر دور جدید میں علم وآگاہی کے دروازے بند رکھنا ، دانش گاہوں کالجز کے ہاسٹلوں کی بندش ، موجودہ دور حکومت میں علم دشمنی پر مبنی پالیسیاں اور طلباءیونینز پر پابندی کا فیصلہ تشویشناک ہے حکمران پہلے ہی بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید علم دور رکھنے کی سازشوں میں مصروف ہیں اب ان کی یہ روش قابل مذمت ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں