جامعہ بلوچستان کو بروقت فنڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن

کوئٹہ (آن لائن) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ , نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی، جوائنٹ سیکرٹری میڈم زہرا ملغانی، پریس سیکرٹری رحمت اللہ اچکزئی، فنانس سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد کاکڑ اور ایگزیکٹیو ممبران ارباب رضا کاسی، میڈم فرحانہ عمر مگسی، ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ، ڈاکٹر گل محمد اور مسعود مندوخیل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دس دن گزر جانے کے باوجود یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کو نہ تو دسمبر کی تنخواہ ملی ہے اور نہ ہی پنشن۔افسوسناک امر تو یہ ہے کہ اب تو ایک معمول سا بن گیا کہ اساتذہ اور ملازمین پورا مہینہ مہم چلایا کریں گے تب جا کر ایک مہینے کی تنخواہ ملا کریگی!!ہم وزیر تعلیم صاحبہ اور وزیر خزانہ صاحب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلی صاحب کے واضح اور دو ٹوک ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے یونیورسٹی آف بلوچستان کو فنڈ کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں تاکہ اساتذہ اطمینان کے ساتھ تعلیم و تحقیق پر توجہ دے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں