لیویزفورس کی کاروائی، 87 ایکڑ اراضی پر مشتمل پوست کی کاشت تلف

کوئٹہ(پ ر) لیویزفورس کی کاروائی، 87 ایکڑ اراضی پر مشتمل پوست کی کاشت کو تلف کر دیا، 23سولر پینل و سمر سیبل تحویل میں لےلیے، ۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ کی ہدایت پر لیویزفورس کیو آر ایف نے سب تحصیل گرسنی میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے87 ایکڑ اراضی پر مشتمل پوست کی کاشت کو تلف کیا۔ اسی طرح بالا ڈھاکہ، چشمہ مند، نودین سند و سب تحصیل گرسنی کے ملحقہ علاقوں میں 28 ایکڑ، 12 ایکڑ، 18 ایکڑ، 9 ایکڑ اور 20 ایکڑ اراضی پر مشتمل پوست کی کاشت پر کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران پوست کی کاشت میں استعمال ہونے والے23سولر پینل اور سمر سیبل بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ نے بتایا کہ پوست کی کاشت میں ملوث افراد کی اراضی کو ضبط کرکے ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی، عقیل بلوچ نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ منشیات کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، پوست کی کاشت کے لئے کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، پوست ودیگر منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔