دکی ،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

کوئٹہ (این این آئی) دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق ہوگیا ۔ انتظامیہ کے مطابق ہفتہ کو دکی کے علاقے ٹرائبل ایریا میں کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے محمد رمضان نامی کان کن جاں بحق ہوگیا ۔ انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے قلعہ سیف اللہ روانہ کردیاگیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
Load/Hide Comments