کوئٹہ ،نازیبا ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

کوئٹہ(یو این اے )سائبرکرائم سرکل ایف آئی اے کوئٹہ نے کارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیاذرائع ایف آئی اے نے یو این اے کو بتایا ہے کہ مطابق سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کے دوران ملزم سید مرزا شاہ کو چھاپہ مارکارروائی میں ہزارہ ٹاون کوئٹہ سے گرفتارکیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوزاور تصاویربنائیں اورویڈیوز کی بنیاد پرمتاثرہ خاتون کوبلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا ایف آئی اے کے مطابق ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے گرفتارکیا گیا ملزم کے قبضے سے موبائل فون اورسم کارڈزکوضبط کرلیا گیا ضبط شدہ فون سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاونٹس اوردیگر شواہد بھی برآمد کرلیے گئے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز متاثرہ کے خاندان کے افراد کو بھی بھیجنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں