پی ایف یو جےرانا عظیم گروپ کا میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف احجتاج نہ کرنے کا اعلان

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا عظیم گروپ نے جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر احتجاج نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ یونین اور اسکی ذیلی تنظیمیں میر شکیل الرحمان کے کیس میں فریق نہیں بنیں گی تاہم جیو ملازمیں احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یونین نے میر شکیل الرحمان کے حق میں احتجاج کی کال نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو حراست میں لے لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق میر شکیل الرحمان پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے 54 پلاٹوں پر غیر قانونی رعایت حاصل کرنے کا الزام ہے۔

اس سے پہلے میر شکیل الرحمان 5 مارچ کو نیب میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔
میر شکیل الرحم دوسری بار نیب میں سوالوں کے جواب دینے کے لیے پیش ہوئے تھے۔

غیر قانونی پلاٹس پر میر شکیل الرحمن تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔جس کے بعد اُنہیں حراست میں لیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمن پر نواز شریف دور میں 54 پلاٹس پر غیر قانونی رعایت لینے کا الزام ہے۔ میر شکیل الرحمن نے زمین سے ملحقہ گلیوں کو بھی پلاٹس میں شامل کرایا۔ اب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر احتجاج نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں