سابق وفاقی وزیر، وسی بلو چستان یونیورسٹی اور سینئر بیوروکریٹ ڈاکٹر ڈی کے ریاض انتقال کر گئے

تُربَت(نمائندہ انتخاب)ڈاکٹرڈی کے ریاض97سال کی عمر پا کر کراچی میں انتقال کرگئے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر دُرّاخان ریاض المعروف ڈی کے ریاض کوعلالت کے سبب جمعرات کی صبح کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیاگیاجو آج بارہ بجے کے قریب انتقال کرگئے۔ڈی کے ریاض سابق وفاقی وزیربھی رہ چکے، علاوہ ازیں وہ سیکرٹری ہیلتھ، وی سی بلوچستان یونیوسٹی ،پرنسپل بولان میڈیکل کالج، چیئرمین پبلک سروس کمیشن رہ چکے ہیں۔خاندانی ذرایع کے مطابق ان میت تُربَت منتقل کیاجارہاہے جبکہ ان کی تدفین جمعہ مبارک کومتوقع ہے۔ وہ ڈاکٹرنصرت گچکی کے والداورمعروف سائیکاٹرسٹ ڈاکٹرتاج بلوچ کے ماموں اور سسرتھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزمیں مرحوم ڈی کے ریاض 1929میں پیداہوئے اور 1989ء میں ریٹائرڈ ہوئے۔
Load/Hide Comments