تربت، پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ ،اسلحے بھی ساتھ لے گئے

تربت (آن لائن) پولیس پر مسلح افراد کا حملہ اسلحے بھی ساتھ لے گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کردیا ،اہلکاروں کو یرغمال بناکر مسلح افراد انکے اسلحہ لے گئے پولیس زرائع کے مطابق تربت میں پرانا چونگی پولیس ناکہ نمبر 15 پر درجن بھر مسلح افراد نے حملہ کرکے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ سمیت واکی ٹاکی سیٹ اور دیگر سرکاری سامان چھین لیے۔سرکاری زرائع کے مطابق مسلح حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور کارروائی کے بعد جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹا کیے اور ملزمان کی تلاش شروع ۔
Load/Hide Comments