نوشکی میں ٹریفک حادثہ ،دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

نوشکی(صباح نیوز )نوشکی یو این اے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ دو افراد جانبحق دو شدید زخمی لیویز زرائع کے مطابق ہفتے کی سہ پہر چار بجے آر سی ڈی شاہراہ گلنگور کیشنگی کے مقام پر دو گاڈیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ایمل خان ولد یار جان کاسی سکنہ کوئیٹہ اور نزیر احمد ولد زیب سکنہ کوئیٹہ جانبحق ہوگئے جبکہ احمد ذیب ولد سردار محمد کاسی اور اورنگزیب شاہ ولد حسن شاہ سکنہ کوئیٹہ شدید زخمی ہو گئے جانبحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئیٹہ ریفر کر دیا گیا حادثہ کی مزید تفتیش کیشنگی لیویز کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments