مچھ اور مٹھڑی میں ویگن الٹنے سے 5 افراد جاں بحق،14 زخمی
مچھ:بلوچستان کے علایق مچھ اور مٹھڑی میں دومختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق جبکہ14زخمی ہوگئے ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن بولان کے علاقے مچھ کے قریب دوزان کے مقام راستہ خراب ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4افراد عبدالنبی،غلام سرور،عنایت اللہ اور اللہ بخش جاں بحق جبکہ گل بی بی،صبرینہ،زبیہ،ارشاد علی،جہانگیر اور عبدالغفار زخمی ہوگئے ہیں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا دوسری جانب سبی کے علاقے مٹھڑی کے قریب ویگن ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص عامر حسین جاں بحق جبکہ 8افراد سجاد احمد، لیاقت علی،ذاکر حسین،صدام حسین،نصیب اللہ،سجاد علی،نصیب اللہ،عزیزی اللہ زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
Load/Hide Comments


