لاہور میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

لاہور میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ مریض 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس لوٹا تھا۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریض گزشتہ شب سے ہسپتال میں داخل تھا۔ 54 سالہ مریض کو گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق مریض سے براہ راست رابطے میں نے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جو نیگیٹو آئے۔ ایس او پی کے مطابق مریض سے براہ راست رابطے میں آنے والوں کو گھر میں ہی آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئسولیشن پیریڈ کے دوران تمام افراد کی نگرانی کی جائے گی۔ علامات ظاہر ہونے پر دوبارہ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ آئسولیشن میں رکھے گئے افراد سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کرونا وائرس سے بچاؤ صرف اور صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں