سوراب، 3 گاڑیوں میں تصادم، 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سوراب(آئی اےن پی ) بلو چستان کے ضلع سوراب کے علا قے نغاڑ میں کو ئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر3 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سوراب کے علا قے نغاڑ میں 3گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو شناخت کے بعد آبا ئی علا قوں کو روانہ کر دیا جا ئے گا ۔
Load/Hide Comments