شیرانی میں جلائی جانے والی بس کے معاوضے کی بات چیت ٹرانسپورٹرز سے جاری ہے، کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ(یو این اے )ٹرانسپورٹر کا مطالبہ: ژوب میں جلائی جانے والی بس کے معاوضے کی بات چیت جاریکمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹر کا ایک مطالبہ ژوب کے علاقے میں گزشتہ روز مشتعل ہجوم کے ہاتھوں جلائی جانے والی بس کے معاوضے سے متعلق ہے، جس پر بات چیت جاری ہے۔ کمشنر نے اس حوالے سے کہا کہ اس معاملے پر کمشنر ژوب ڈویژن سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرانسپورٹرز سے بات چیت جاری ہے اور ان کے قابل عمل مطالبات پر عمل درآمد کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کمشنر حمزہ شفقات نے ٹرانسپورٹرز کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اور عوامی مشکلات کا احساس کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Load/Hide Comments


