کوئٹہ،14 سالہ امریکی نژاد لڑکی قتل، ملزم باپ اور ماموں کا دوبارہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں امریکی نژاد 14 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار باپ اور ماموں کو دوبارہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیاکوئٹہ کی بلوچی اسٹریٹ پر گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 سالہ لڑکی حرا انوار کو قتل کر دیا تھا۔گرفتار والد انوار الحق اور ماموں محمد طیب نے گزشتہ ریمانڈ کے دوران قتل کا اعتراف کیا تھاپولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول اور مقتولہ کا موبائل بھی برآمدکروا لیا ہے جسے فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں