کوئٹہ، زرغون آباد تھانے کے ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(یو این اے ) زرغون آباد تھانے کے ایس ایچ او کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور گاڑی میں سوار تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments