بارکھان واقعہ،بےگناہ شہریوں کی جانیں لینے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی ہوگی،شہباز شر یف

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بارکھان میں رونما ہونے والے واقعے کی مذمت اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔وزیراعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بےگناہ شہریوں کی جانیں لینے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے مقتولین کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں