دکی،لو نی میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے رولر کو نذر آتش کردیا

دکی ( آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے رولر کونذر آتش کر دی اور فرار ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بگٹ میں مسلح افراد نے دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیراتی کمپنی کیرولر کو جو سائٹ سے دور ایک گھر کے سامنے موجود تھا کو آگ لگا کر نذر آتش کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں