کوئٹہ، ڈبل روڈ پر دھماکہ، 4 پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے کے باعث 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ٹراما سینٹر انتظامیہ کے مطابق اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں 17 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments