کورونا،حکومت بلوچستان نے 4محکموں سے 20گاڑیاں طلب کر لیں

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے چار انتظامی محکموں سے کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کو پانچ پانچ گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی، تفصیلا ت کے مطابق حکومت بلوچستان نے محکمہ زراعت، آبپاشی،پی ایچ ای، بہبود آبادی کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کو 24 گھنٹوں کے اندر اندرہر محکمہ پانچ پانچ گاڑیاں فراہم کرے تا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایمرجنسی صورتحال اور ریلیف کے کا بہتر انداز میں سرانجام دیے جا سکیں،محکموں کو گاڑیاں ابتدائی طور پر دو ہفتے کی مدت تک کے لئے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں