قلات، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد قتل

قلات ( بیورو رپورٹ) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہوگئے قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دوافراد کو محلہ روشہر کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے محمد رفیق نامی شخص موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار عبد الواحد عرف بہادر خان شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی و نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں زخمی عبدالواحد کو مزید علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں جانبحق ہوگئےقلات پولیس مزید کاروائی کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں