بغداد ائیرپورٹ کے اندر واقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

بغدادۛعراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندر قائم امریکا کے ایک فوجی بیس کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کے ایک بیان میں کہاگیاکہ تین کاتیوشا راکٹ بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اندر گرے مگر ان سے کوئی نمایاں نقصان نہیں ہوا۔یہ تینوں راکٹ بغداد کے جنوب میں واقع علاقے رضوانیہ سے فائر کیے گئے تھے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں