مائنز بل سے جن چیزوں کو نکالا گیا اصل بل میں دوبارہ شامل کرکے دھوکہ کیا گیا جس پر شدید احتجاج کرینگے، ڈاکٹر مالک
کوئٹہ(پ ر ) جمعہ کو اسمبلی اجلاس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے مائنز اینڈ منرلز بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر اپوزیشن کے ساتھ دھوکہ کرتے ہوئے بل میں موجود چند قابل اعتراض نقاط جنہیں کمیٹی میں نکال دیا گیا بعد ازاں اصل بل میں وہ نقاط شامل کی گئی ہے جو پارلیمانی تاریخ میں بدترین خیانت تصور ہوگی ، اس مسئلہ پہ اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کیا ، وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے اپوزیشن سے ملاقات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اسپیکر اس امر کی تحقیقات کریگی کہ جو شق نکال دیئے گئے تو انہیں اصل بل میں بعد ازاں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا اور قابل اعتراض نقاط پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشاورت سے وہ نقاط نکال کے لیئے بل پر کمیٹی بناکر نظرثانی کی جاہیگی ، دریں اثنا نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحل و وسائل پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں لرینگے اور بددیانتی میں شامل کردہ قابل اعتراض نقاط کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جاہیگا۔


