مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی
گوادر (بیورو رپورٹ) مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ، 20 سے زائد مسافر زخمی۔ حادثہ رسملان کے ایریا میں کراچی سے گوادر جانیوالی الشعیب کوچ اور تربت جانیوالی جاوید کوچ کے درمیان اوور ٹیکنگ کے دوران پیش آیا۔ کراچی سے تربت جانیوالی جاوید کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اورماڑہ درمانجاہ منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


