نصیر آباد پولیس نے ڈاکوﺅں سے مقابلے کے بعد مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا
کوئٹہ (این این آئی) نصیرآباد پولیس نے چھتر کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد مغوی ہندو تاجر ستیل داس کو بازیاب کرلیا۔ ایس ایس پی نصیرآباد نے بتایاکہ پولیس کو ااطلاع ملی تھی کہ نامعلوم اغواءکار مغوی تاجر ستیل داس کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر پولیس نے گزشتہ رات چھتر کے علاقے پولیس تھانہ شہید عبدالوہاب پیچوہو میں مغوی کی بازیابی کیلئے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مغوی تاجر ستیل داس کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے اغواءکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


