دشت، گڈانی اور ڈھاڈر میں ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق، 22 زخمی

کوئٹہ ( آن لائن) گڈانی کے علاقے میں بیلہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گڈانی سے بیلہ جانے والی تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افرا زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب د شت کے علاقے میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دشت میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نصیب اللہ موقع پر جاں بحق اور علی داد زخمی ہوگئے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ جیکب آباد سے ڈھاڈر آنے والی مسافر وین حادثے کا شکار 9 افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے ڈھاڈر آنے والی مقامی ٹرانسپورٹ سروس کے مسافر ویگن اسوقت حادثے کا شکار ہوئی جب وہ ڈھاڈر مشرقی بائی پاس سے شہر کی مڑ رہی تھی ۔حادثے کے نتیجے میں ویگن کی چھت پر سوار مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ اندر بیٹھے مسافر بھی متاثر ہوئے جسکے فورا بعد 9 زخمیوں کو ڈھاڈر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں موجود عملے نے بروقت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جسکے بعد ایک شدید زخمی کو سبی جبکہ دو کو فوری طور پر کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مسافر ویگن کو حادثہ ٹرائی راڈ کے ٹوٹ جانے کے باعث آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں