علی مدد جتک کے قافلے پردھماکہ بزدلانہ فعل، یہ حملے پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو

کوئٹہ(یو این اے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے علی مدد جتک کے محفوظ رہنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ان کی سلامتی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل اور کھلی دہشتگردی ہے، مگر اس طرح کی کارروائیاں پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس حملے میں ملوث دہشتگرد جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں