خاران، بازار میں فائرنگ سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا شخص قتل

خاران (نمائندہ انتخاب) خاران شہر بازار میں فائرنگ سے ایک ہندو کاقتل ہوگیا،تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے خاران بازار سبزی منڈی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موقع پر ہلاک کردیا جانبحق شخص کا تعلق ہندو برادری سے تھا جو ضلع جعفر آباد کا رہائشی تھا اور خاران بازار میں غبارے فروخت کرتا تھا واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے اور پولیس نے موقعے پر پہنچ کر نعش کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں