ہوپ بلوچستان کے زیر اہتمام جھل مگسی میں مشاورتی ورکشاپ

کوئٹہ (پ ر) ہیومن آرگنائزیشن فار پیس فل انوائرنمنٹ (ہوپ) بلوچستان کے زیر اہتمام ویلٹ ہنگر ہلف (WHH) کے تعاون سے جھل مگسی میں ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جامعہ اور موثر پلان بنانے کے حوالے سے ورکشاپ ہوئ۔ جس میں تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی اس ورکشاپ میں فوکس کیا گیا کہ زراعت اور سمال ہولڈر چوٹے کسانوں کو لازمی پلان کا حصہ بنایا جائے۔ ورکشاپ کی سہولت کاری ماہر تجربہ کاروں نے کی، جنہوں نے شرکاءکو خطرات کی مو¿ثر ترسیل، عملی حکمت عملیوں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے طریقہ کار سے روشناس کرایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی تناظر کو مدنظر رکھتے ہوئے مواصلاتی ذرائع کو بہتر بنانا ازحد ضروری ہے تاکہ ہر گھر تک بروقت معلومات پہنچائی جا سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ایسی ورکشاپس ہماری آفات سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط بناتی ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ہنگامی حالات میں کوئی بھی فرد پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے سرکاری محکموں، غیر سرکاری اداروں، اور مقامی برادریوں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا تاکہ بروقت اور قابلِ فہم وارننگ پیغامات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ یہ ورکشاپ HOPE اور WHH کے جاری منصوبے کا حصہ ہے جو "خوراک اور غذائیت کے تحفظ کے ذریعے پائیداری کی تعمیر” کے موضوع پر جھل مگسی میں جاری ہے۔ اس منصوبے کا ایک اہم پہلو ماحولیاتی تبدیلیوں سے موافقت اور آفات کے خطرات میں کمی کے لیے مقامی سطح پر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں