کوئٹہ میں شدید گرد و غبار کا طوفان، فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں شدید گرد و غبار کا طوفان، فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ شدید گرد و غبار کے طوفان کے دوران چوتھی کوشش میں لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا اور حادثے سے بچ گیا۔ کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت نے اتوار کو ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں معجزانہ لینڈنگ! فلائی جناح کا طیارہ شدید گرد و غبار کے طوفان کے دوران چار بار لینڈنگ کی کوشش کرتا رہا جبکہ ایندھن بھی کم ہو رہا تھا۔ شکر ہے کہ چوتھی کوشش کامیاب رہی اور ممکنہ تباہی سے بچاﺅ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں