صدر زرداری اور شہباز شر یف نے جنرل عاصم منیر کوبیٹن آف فیلڈ مارشل دے دی

ویب ڈیسک : ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دی۔تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہیں۔جمعرات کے روز ہونے والی اس تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس، صوبائی گورنرز اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، غیر ملکی سفارتکار، سول و عسکری حکام بھی موجود ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ’آج کی تقریب کا مقصد بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔‘جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ’ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی کامیابی حاصل کی۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں