اسسٹنٹ کمشنرتمپ حنیف نورزئی کا اغوا ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما شاہین جمعیت محافظ ختم نبوت سینیٹرمولانا حافظ حمد اللہ نے اسسٹنٹ کمشنر تمپ (ضلع تربت) محمد حنیف نورزئی کے اغوا کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن دہاڑے ایک اعلیٰ سرکاری آفسر کو اہل خانہ کے ہمراہ سفر کے دوران اغوا کر لینا ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتے ہیں بلکہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر بھی سوالیہ نشان بن جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر واقعے کا نوٹس لے، مغوی افسر کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا اسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہم ہر سطح پر ان کے ساتھ ہیں۔
Load/Hide Comments


