ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق، راہگیروں سمیت 5 زخمی، پولیس ذرائع
ڈیرہ بگٹی (آن لائن) طوطا کالونی سوئی میں نامعلوم افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق، دو زخمی ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ سوئی پولیس کے مطابق گزشتہ رات کو سوئی کے طوطا کالونی میں پولیس کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار اور تین راہگیروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر انڈس ہسپتال سوئی لایا گیا جہاں دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جبکہ تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


