حکومتی نااہلی کا حل نئے انتخابات ہیں،شاہد خاقان عباسی
بہاول پور،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست کا محورآج بھی نواز شریف ہی ہے،ملک کا وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی کی بات کرتا ہے،وزرا بات کرتے ہیں تو نواز شریف کی،حکومتی نااہلی کا ایک ہی ہل ہے کہ ملک میں نئے انتخابات کرواے جائیں،انتخابات سے پہلے طے کرنا ہوگا کہ مستقبل میں حکومتیں کیسے چلے گی،اداروں کی مداخلت سے حکومتی معاملات نہیں چلتے، اقتدار کے حصول کے لیے حکومت گرانا ہمارا مقصد نہیں،ہمارا مقصد اس حکومت کی خرابیاں عوام کے سامنے رکھنا ہے،ہماری کوشش ہے اگر حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی تو نیا پراسس شروع ہووہ سابق وفاقی وزیر تعلیم میاں بلیغ الرحمن کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تبدیلی کا ایک طریقہ سڑکوں پر اور دوسرا ایوان میں ہوتا پے.بد قسمتی سے ایوان کا طریقہ کار موزوں نہیں،ہم نہیں چاہتے کہ نوبت سڑکوں تک پہنچے، کیونکہ اس سے جمہوریت کو خطرہ ہے،اگر گرینڈ اپوزیشن بنی، تو ہر کسی کا رول ہوگا،گرینڈ اپوزیشن میں تمام معاملات سب جماعتوں کی مشاورت سے کیے جائینگے،انہوں نے مذید کہا کہ ہم نے کب کہا کہ جنرل مشرف ملک واپس آئیں۔؟جنرل مشرف دس سال سے باہر بیٹھے علاج کروارہے ہیں، جب سزا ہوئی تو نواز شریف علاج کے بعد ملک واپس آئے اور جیل چلے گئے،آج ملک میں تبدیلی کا نام لینے والا کوئی نہیں رہا۔