ایران کے عراق اور قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے، دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں

ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں قطر اور عراق کے امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کے العدید ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل فائر کیےگئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف آپریشن کا نام ‘بشارت فتح رکھا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے قطر میں العدید (Al-Udeid) فوجی اڈے کو ایک تباہ کن اور طاقتور“ میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں