محرم الحرام میں سیکیورٹی کیلئے چاروں صوبوں میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میںفوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کردی۔ وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران صوبوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کا بینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے اور باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں محرم الحرام میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997 کے تحت ہوگی۔چاروں صوبائی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی محرم الحرام میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، فوج اور سول آرمڈ فورسز محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔


