ظالم کے آگے جھکے ہیں نہ جھکیں گے،نوابزادہ نیاز زہری
زہری (نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما شہید وطن نواب امان اللہ خان زہری کی انکے پوتے شہید مردان زہری اور دیگر ساتھی شہیدا کی پہلی برسی انتہائی عقیدت احترام کے ساتھ منائی جا رہی اس مناسبت سے مرکزی تقریب خلق نواب نوروز خان زہری میں منعقد ہوئی جس کی صدارت شہید نواب امان اللہ خان زہری کے فرزند نواب نیاز احمد خان زہری نے کی تعزیتی ریفرنس سے نواب نیاز احمد خان زہری ، بی این پی ضلع خضدار کے نائب صدر شفیق الرحمان ساسولی،محمد ایوب عالیزئی ،بی این پی زہری کے صدر ملک زہری،جنرل سیکرٹری شبیر آزاد ،سینئر رہنما رحمت اللہ آزاد و دیگر نے خطاب کیا نیاز احمد زہری نے کہا کے میں آج کے دن کی مناسبت سر جھکا کر تمام شہدا کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں ہماری خاندان نے نواب نوروز خان ،میر بٹے خان سے لیکر نواب امان اللہ زہری شہید میر مردان تک زہری اور بلوچستان کے مظلوم عوام کی حقوق کی جنگ لڑی اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ظالموں کے سامنے نہیں جھکے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی اور مزید کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کے مخالفین کان کھول کر سن کے جیسے ہمارے والد شہید نواب امان اللہ زہری نے عوام کی حقوق عزت غیرت کےلیے جس بہادری اور استقامت سے مقابلہ کیا میں میرے بھائئ اور تمام خاندان بی این پی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرینگے ہم کسی کے دھمکیوں سے نہیں ڈرتے اللہ تعالی نے شہید امان اللہ زہری مردان زہری اور ساتھیوں کو شہادت کی عظیم رتبے پر فائر کیا یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے شہادت ہمیں ورثے میں ملی ہے ہم ہمیشہ عوام کی عزت غیرت اور حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور کسی کی دہشت سے حق کی جماعت کا ساتھ نہیں چھورینگے بی این پی اور اختر جان سے ہمارا محبت کا رشتہ ہے اور ہمیسہ رپیگی جس طرح ہماری شہید بابا کی آخری دم تک رہا تعزیتی ریفرنس میں جھل مگسی سے چیف آف پنجک میر فرہان خان مگسی،میر اعظم خان مگسی ،میر گہور خان مگسی،و دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس کی اختتام پر شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی دعا جمیعت علماء اسلام کے رہنما میجر محمد رحیم نے کرائی اور لنگر تقسیم کیا گیا


