صوبائی وزیر داخلہ نے ایران کی سرحد سے غیر قانونی طور پر داخلی راستوں کے ذریعے لوگوں کی آمد کا نوٹس لے لیا

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے ایران کی سرحد سے غیر قانونی طور پر داخلی راستوں کے ذریعے لوگوں کی آمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس الرٹ کے پیش نظر غیر قانونی طورپر سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔صوبائی وزیر داخلہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کا ہونا تشویش ناک اور پریشان کن ہے کروناوائرس سے بچاؤ کے لئے ہم سب کو مل کر ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بعد بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے تاہم اب افغانستان میں وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان کے افغانستان سے متصل اضلاع میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاھم کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومتوں متعلقہ ادارے مکمل طور پر تیار ہیں جبکہ اس ضمن میں تمام متعلقہ فورسز کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں