اسرائیل کی دمشق میں صدارتی محل سمیت اہم مقامات پر بمباری
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں اہم مقامات پر حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کیا ہے، جس میں صدارتی محل اور وزارتِ دفاع کے قریب بم باری کی ہے۔ اسرائیلی حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کی بڑی تعداد غزہ کی پٹی سے مقبوضہ گولان میں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ گولان کا یہ علاقہ اسرائیل نے 1967ءمیں شام سے 6 روزہ جنگ میں ہتھیا لیا تھا۔ ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل سے شامی افواج پر فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


