بشریٰ بی بی کے بیٹے نے ملازم کوجلد کام نہ کرنے پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا، ملزم گرفتار
ویب ڈیسک : سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے جلد کام نہ کرنے پر اپنے ہی ملازم کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا ہے۔ موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کے بعد جدید اسلحہ سے لیس ہو کر زخمی ملازم علی بہادر کو اٹھانے سے بھی منع کردیا تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او جاوید چدھڑ نے کہا کہ مجرم کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کوئی بھی ملزم قانون سے بالا تر نہیں ہے، ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
Load/Hide Comments


