پنجاب بھر میں طوفانی بارشیں، آرمی کا سیلابی صورتحال میں فضائی آپریشن جاری، متعدد افراد محفوظ مقامات پرمنتقل

ویب ڈیسک : آرمی کا سیلابی صورتحال میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر فضائی ریسکیو آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں فوری ردعمل کے تحت متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے دشوار گزار علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔گاؤں چکری راجن میں3 افراد، چکوال اور خانپور میں فضائی آپریشن کے ذریعے 27 افرادکو ریسکیو کیاگیا۔اسی طرح چک مونجو میں ریسکیو آپریشن کے دوران 10 افرادکو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا، ڈھوک بھدر میں ایک اور کامیاب آپریشن میں 31 متاثرین کو نکالا گیا۔رپورٹ کے مطابق داراپور میں فضائی ریسکیو مشنز میں 38 شہریوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا۔متاثرین کو لائیو جیکٹس اور فوری امداد کی فراہمی بھی کی جا رہی ہے، آرمی ریسکیو اینڈریلیف آپریشن میں مقامی انتظامیہ بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں